کیا پاکستان میں یہ ہلچل سیاسی ہے؟؟ جناب یہ سوال اس وقت اور ان دنوں ہر پاکستانی کے دماغ کو کھٹکھٹا رہا ہے ہمارے وطن عزیز پاکستان میں ان دنوں جو حالات ہیں سیاست دانوں اور سیاست کی تو ہر پاکستانی کو اس بارے میں تشویش ہے کہ کیا یہی سیاست ہے؟؟ حالانکہ ہم نے بڑے بڑے جنگوں کے حالات و واقعات پڑھے ہم نے دیکھا کہ ان جنگوں میں ہزاروں لوگ قتل ہوئے تو جب جنگ کرنے والے انتہائی خون ریزی کو دیکھتے تو ان کو احساس ہوتا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں تو وہ بالآخر جنگ سے بیزار ہو کر آپس میں بیٹھتے اور کہتے آئیں اس کا ایک سیاسی حل تلاش کریں تاکہ جانبین سکون کی زندگی جی سکیں، تو وہی لوگ جنہوں نے ایک دوسرے کے لوگ قتل کئے ہزاروں لوگ کھوئے وہ بھی ساتھ بیٹھ کر ہنستے مسکراتے باتیں کرتے ہیں اور اس جنگ کو ختم کرنے کا کوئی حل نکالتے ہیں اور اس جنگ کو جو چیز ختم کر دیتی ہے اور اس کا ایک آسان اور باہمی حل نکال دیتی ہے اس کو سیاست کہتے ہیں بلکل اسی طرح فاٹا وزیرستان اور بلوچستان کے حالات ہمارے سامنے تھے کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ پاکستان جیسے عظیم الشان ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھے اپنا وطن کہن...