مفتاح اسماعیل کے بیان پر جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کا ردعمل۔۔۔۔
مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر کا امر بالمعروف اور طا ل بان کے تذکرے کے ساتھ سیاسی بیان غیر محتاط اور بے محل تھا، اسلم غوری، ترجمان جے یو آئی پاکستان
مفتاح اسماعیل اب ایک ذمہدار ملکی عہدے پر ھیں، انہیں غیر محتاط گفتگو سے مکمل اجتناب کرنا ھوگا، اسلم غوری
عمران نیازی، مذھب کارڈ اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رھا ھے اس میں کوئی شک نہیں مگر طال۔بان تو " امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے شعبے کو حقیقی معنوں میں اچھائی کی دعوت اور ںرائیوں کی روک تھام کے لیئے ایک کاز کے طور پر استعمال میں لاتے ھیں... اسلم غوری
مفتاح اسماعیل کو، عمران نیازی کی مخالفت کے کیئے سیاسی انداز اپنانا چاھیئے تھا۔۔۔۔ اسلم غوری
عمرانی سیاست کے فاشسٹ فلسفے پر ملک کے اندر بات کی جائے، غیر ممالک میں ملک کے مجموعی مفادات پر بات کی جانی چاھیئے ۔۔۔۔ اسلم غوری
حکومت میں شامل تمام ذمہداران دینی موضوعات پر بات کرتے ھوئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کریں تاکہ مخالفین غیر محتاط گفتگو کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال میں نہ لاسکیں۔۔۔ اسلم غوری
جے یو آئی دینی اقدار اور دینی معاملات پر غیر مفاھمانہ موقف رکھتی ھے۔۔۔ اسلم غوری
جے یو آئی مفتاح اسماعیل سے اپنے مبہم اور غیر محتاط بیان کی وضاحت مانگے گی ۔۔۔ اسلم غوری
جے یو آئی کے کارکن، مخالفین کے سوشل میڈیا برگیڈ کی طرف سے جاری زھریلے پروپیگنڈہ سے متاثر نہ ھوں۔۔۔ اسلم غوری
کارکن کسی بھی متنازعہ معاملے میں ازخود ردعمل دینے سے اجتناب کریں ۔۔۔۔ اسلم غوری
کارکن قائدین کے پالیسی بیان کے بعد، مخالفین کو جواب دیں۔۔۔۔ اسلم غوری
از:- میڈیا سیل JUI پاکستان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں