حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کی ایک تحریر بارے وضاحت! تحریر۔۔۔۔حافظ علی گل سندھی چند دن گزرے بندے نے مدارس دینیہ کے متعلق ایک تحریر لکھی تھی جس کا مرکزی خیال حضرت اقدس شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب کی وہ گفتگو تھی جو آپ نے اپنے بخاری شریف کے سبق میں طلباء کرام سے فرمائی تھی وہ گفتگو ہم تک پہنچنے تک کافی متغیر ہوچکی تھی یا شاید ہم سے سمجھنے میں کوتاہی ہوئی بہرحال دونوں صورتوں میں ہم حضرت شیخ الاسلام صاحب مدظلہ العالی سے معذرت خواہ اور شرمندہ ہیں ہم نے سوچا بھی نہ تھا کہ ہم جیسا کمترین فقیر نالائق جو تین میں نہ تیرہ میں اس کی لکھی چند سطریں حضرت شیخ الاسلام صاحب کی بارگاہ میں شرف حاصل کریں گی اور اس سے بڑھ کر حضرت شیخ الاسلام صاحب کا اسے توجہ دینا ۔۔۔ ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی جب گیارہ محرم الحرام کی صبح سویرے ہمیں عزیزم مولانا آصف شاہ صاحب نے اطلاع دی کہ حضرت شیخ الاسلام صاحب نے ہماری تحریر کا نوٹس لے لیا ہے اور حضرت شیخ الاسلام صاحب کے تلمیذ رشید شیخ الحدیث مفتی محمد عرفان صاحب کے ہاں ہماری پیشی...
اشاعتیں
اگست, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ولی اللہ کس کو کہتے ہیں ؟ تحریر۔۔۔۔۔حافظ علی گل سندھی فرمایا ھادیء عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے "اللہ کا ولی وہ ہوتا ہے جس کے چہرے کو دیکہنے سے اللہ یاد آجائے" آج کل پوری دنیا میں بالعموم اور برصغیر میں بالخصوص جو پیری مریدی کی رسم چل پڑی ہے اس سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہیے۔جاہل پیر جو سال میں ایک نماز بھی نہیں پڑھتے اور کئی تو ایسے ہوتے ہیں جن کو غسل کا طریقہ بھی نہیں آتا ہوگا لیکن وہ جاہل لوگوں کو پیر و مرشد بن کر دونوں ھاتھوں سے لوٹ رہے ہوتے ہیں۔نہ شرعی لباس،نہ تقوی،نہ پرھیز گاری،نہ علم،نہ حلم،نہ حیا،نہ غیرت،نہ خوداعتمادی بس دوچار جادوئی کتابیں پڑھ لیں،کچھ جِن اپنے ساتھ ملا لئے اور پیر بن کر اپنی ڈیڑھ انچ کی خانقاہ بنالی اور یہ نعرہ مستانہ لگا دیا( نہ مسجد ہاں نہ مندر ہاں،میں ہر صورت دے اندر ہاں)اور کسی مسلمان کو دیکھا تو السلام علیکم کہ دیا،کسی ملنگ کو دیکھا تو یاعلی مدد کا نعرہ لگادیا،کسی ھندو کو دیکھا تو رام رام کہ دیا اسلیے تو کسی نے کہا تھا کہ (با مسلماں اللّٰہ اللّٰہ،با برھمن رام رام)بس جو کوئی بھی ہو،ہمیں پیسا چاہیے۔ مولانا عبدالغفور قاسمی رحمہ اللّٰہ فرمایا کرتے تھ...