فتنہ کی علامت یہی ہوتی ہے کہ اس کے چال اتنے خطرناک ہوتے ہیں
کہ ہر طبقہ کے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں،
اور دیکھا جائے تو اس وقت عمران خان نیازی اور پی ٹی آئی بلکل یہی صورت اختیار کئے ہوئے ہیں
عمران خان اپنی تقریروں میں خود کو پٹھان بلا کر پشتونوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے،
اور اپنے خاندان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ہمارا خاندان شروع سے پنجاب میں رہا ہے اور ہم پنجابی ہیں
اس طرح کی باتیں کر کے پنجاب کے ہلکے قوم پرستوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے
اور خود کو میانوالی کا نیازی کھ کر پنجاب میں رہنے والے سرائیکی قوم پرستوں کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے
اور اپنی ماں کو کراچی کی رہائشی اور مہاجر کھ کر خاص طور پر مہاجر قوم پرستوں کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے،
اور دوسری طرف دیکھا جائے تو اس کا منافقانہ طرز عمل بھی ایسا ہے کہ ایک طرف پاکستان کے لبرل اور سیکولر طبقے کو بھی اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے،
فواد چودھری اور شیریں مزاری جیسے سیکولرز کو اپنے ساتھ بٹھا کر ان سے مذہبی احکام کے خلاف بیانات کروا کر سیکولرز کو خوش کئے ہوئے ہے
اور دوسری طرف دین کی ہلکی پھلکی سمجھ رکھنے والے اور دین کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے والے غلیظ منافق علی محمد خان کو اپنے ساتھ ملا کر سادہ لوح مذھبی جذبہ رکھنے والے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے،
محرم میں کالے کپڑے پہن کر شیعت کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے،
ربیع الاول میں میلاد کے نام پر بڑی بڑی محفلیں منعقد کر کے بریلویت کو متوجہ کئے ہوئے ہے،
اور مولانا طارق جمیل صاحب کو اپنی دعوتوں میں بلوا کر دیوبندیت کو اپنی طرف متوجہ کئے ہوئے ہے،
غرض اس نے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے کم عقل لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی ہے،
اور ایسی چال چلی ہے کہ ہندو بھی خوش مسلمان بھی خوش یہودی خوش عیسائی بھی خوش سکھ بھی خوش منافق بھی خوش مومن بھی خوش،
یقین جانیں فتنہ اسی کو کہتے ہیں
باقی سب باتیں تو ٹھیک ہیں لیکن حیرت ان لوگوں پر ہوتی ہے جو اس کو صرف دیندار شخص سمجھ کر سپورٹ کرتے ہیں،
اور عمران خان کا یہی وہ منافقانہ طرز سیاست ہے جس کی وجہ سے اس وقت عمران خان پاکستان کا بلکہ عالمی دنیا کا مقبول ترین لیڈر بن چکا ہے ،
اور ایک اور عرض کروں ان لوگوں کے لئے جو عام طور پر کمینٹ کر کے کہتے ہیں کہاں ہیں وہ لوگ جو کہتے تھے عمران خان کو سیاست نہیں آتی ؟؟
یہ سوال وہ حضرات کرتے ہیں جو عمران خان کو سیاستدان سمجھتے ہیں
تو میرے بھائی یقین جانیں عمران خان کو سیاست بلکل نہیں آتی صرف منافقت آتی ہے،
ایک عالم دین سے سنا جو فرما رہے تھے
عمران خان کی مسلمانوں کے درمیان اتنی مقبولیت دیکھ کر اور اس کے پیچھے دینداروں کا بھی اتنا بڑا ٹولہ دیکھ کر آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں،
کہ ہم جمعہ کے روز سورہ کہف کی تلاوت کرنے میں کس قدر کوتاہی کرتے ہیں
جس کی وجہ سے ہم تحریک انصاف جیسے عظیم فتنے میں مبتلا ہو رہے ہیں،
لھذا سورت کہف کی تلاوت کیا کریں تاکہ اللہ پاک آپ کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے،
آپ کی دعاؤں کا طلبگار آپ کا بھائی حفیظ الرحمن قلندرانی

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں