اشاعتیں

نومبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سائیں اشرف عظیم انسان

تصویر
قومی عوامی تحریک کے سینیئر رہنما  اور ہمارے علاقے حیدرآبار گدو ناکہ کے عظیم انسان اس علاقے کے سب سے خیر خواہ انسان ہر موڑ پر اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے آواز اٹھاتے تھے  اور ہر  چھوٹے بڑے کی نظر میں میرے رب نے ان کو بڑی عزت عطا کی تھی  اور یہ خود ایسے نیک دل انسان تھے کہ جب بھی کسی سے ملتے  تو بڑی شفقت و محبت سے مصافحہ کرتے تھے ویسے میرا مشاہدہ ہے کہ ہر شخص کے کچھ مخالف بھی ہوتے ہیں  لیکن یہ ایک ایسے انسان تھے ہم نے کہیں بھی ان کی مخالفت بھی نہیں دیکھی  لیکن آج ہمیں الوداع کھ کر اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے  اور ہمارے علاقے کا ہر شخص ان کے جانے کے بعد اپنے آپ کو لاوارث سمجھ رہا ہے  حقیقت بھی یہی ہےکہ آج واقعی میں ہمارا علاقہ لاوارث ہوگیا اور تو اور سائیں ایک اسکول ٹیچر بھی تھے اگر ان کی استادی کی بات کی جائے تو یہ ایسے شفیق استاد تھے کہ ان کا ہر شاگرد ان سے بے حد محبت کرتا تھا  ویسے ایک عام سی بات ہے کہیں بھی اگر شاگرد اپنے استاد کو دیکھتے ہیں تو وہاں سے بھاگ جاتے ہیں خاص کر اسکولوں کے شاگرد  لیکن میری نظر میں یہ ایک واحد ایسے  اس...
تصویر
 #اپنے_کردار_و_گفتار_کو_بہتر_بنائیں تحریر فضل الرحمان جسکانی بندہ اپنے کردار و گفتار سے جانا جاتا ہے۔ان دونوں کے بغیر آدمی ناقص ہوتا ہے۔کوئی ظاھراً کتنا ہی بد صورت ہو مگر اس کے کردار و گفتار اعلیٰ ہیں تو وہ بین الناس قابل احترام ہوگا۔جبکہ دوسرا یوسف جیسے حسن سے مالا مال ہو مگر کردار و گفتار اچھے نہ ہوں تو وہ نا لائق و نا مراد ہے۔کردار اس طرح سنواریں کہ! اپنا حلیہ و لباس اچھا و صاف ستھرا بنائیں۔ اگر آپ خوش حال ہیں تو عمدہ و اعلیٰ لباس زیب تن کریں،بخل و کنجوسی نا کریں۔کہتے ہیں کہ کسی دانشور سے پوچھا گیا کہ نیک بخت کون ہے اور بد بخت کون ہے؟ دانا نے کہا! جس نے اپنے مال سے کھایا پیا اور اور سخاوت کی وہ نیک بخت ہے۔اور جس نے مال جمع کیا،اس سے نفع اٹھائے بغیر چل بسا وہ ہے بدبخت۔۔ اگر اتنی استطاعت نہیں تو پھر کم از کم صاف ستھرے بن کر رہیں۔۔صاف ستھرے آدمی کو لوگ ایسا چاہتے ہیں جیسے چیونٹی مٹھاس کو۔۔۔ آدمی اپنے لباس سے ہی لوگوں کو مرعوب کرتا ہے،ماہرین نفسیات کے مطابق سب سے پہلے لوگ آپ کے جوتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔۔ صاف و پاک رہنے سے آدمی کئی بیماریوں سے چھٹکارا پاتا ہے۔حدیث شریف میں بھی آیا ہے ...